0
Monday 13 Oct 2014 16:37
ٹی وی پر کوریج نہ ملے تو دھرنے ختم ہوجائینگے

اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کیلئے اکٹھے آنے کی تحریک انصاف کی درخواست قبول کرلی

اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کیلئے اکٹھے آنے کی تحریک انصاف کی درخواست قبول کرلی
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے استعفوں کی تصدیق کے لئے اکٹھے آنے کی تحریک انصاف کی درخواست قبول کر لی، کہتے ہیں کہ ٹی وی پر کوریج نہ ملے تو دھرنے ختم ہوجائینگے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کو ايک سال کيلئے کامن ويلتھ پارليمانی ايسوسی ايشن کی صدارت مل گئی ہے اور پاکستان اگلے سال اکسٹھویں کامن ويلتھ پارليمانی کانفرنس کی ميزبانی کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ برطانيہ، کينيڈا اور آسٹريليا نے دھرنوں اور دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان ميں کانفرنس کے انعقاد کی مخالفت کی، تاہم ایشیا اور افریقہ نے کانفرنس کے پاکستان میں انعقاد کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ حالات کے باعث ہم اپنا کام روک دیں، اگر ٹی وی پر کوریج نہ ملے تو دھرنے ختم ہوجائینگے۔ ایک سوال پر ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان استعفوں کے معاملے پر بہانے کر رہے ہیں، وہ اگر اکٹھے آنا چاہتے ہیں تو میرے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے پی ٹی آئی کے ارکان ایک دوسرے کی انگلی پکڑ کر آنا چاہتے ہیں، اسپیکر نے بتایا کہ استعفے کی تصدیق کے لئے عمران خان کو آج طلب کر رکھا ہے، اگر عمران خان قومی اسمبلی کے رکن رہے تو آئندہ سال انہیں بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینگے۔
خبر کا کوڈ : 414421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش