0
Monday 13 Oct 2014 17:28

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں
ٹائمز۔ لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ دورہ امریکا کے اخراجات کی تحریری تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت سے وزیراعظم نواز شریف کے غیر ملکی دوروں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم اپنے اہل خانہ اور نوکروں کے ساتھ غیر ملکی دورے کر کے ملکی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اس کے علاوہ وہ غیر ملکی دوروں میں اپنے ذاتی کاروبار کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔ وزیراعظم کا یہ اقدام آئین اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور یہ اقدام اقربا پروری کے زمرے میں آتا ہے اس لئے وزیراعظم کو اس قسم کے پرتعیش اقدامات سے روکا جائے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مہنگے ترین ہوٹل میں قیام کی بھی وضاحت طلب کی جائے کہ ایک غریب اور مقروض ملک کا وزیراعظم اتنی عیاشی کیوں کر رہا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد وفاقی حکومت سے 6 نومبر تک جواب طلب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے اخراجات کی تحریری تفصیلات مانگ لیں۔
خبر کا کوڈ : 414424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش