0
Monday 13 Oct 2014 19:12

امریکہ کو داعش کیخلاف فضائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، ترک حکام

امریکہ کو داعش کیخلاف فضائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، ترک حکام
اسلام ٹائمز۔ ترکی نے امریکہ کے اس بیان کی تردید کی ہےجس میں کہا گیا تھا کہ ترکی نےامریکہ کو اپنے فضائی اڈوں کے استعمال کی اجازت دے دی ہے، ترک حکومت نے امریکہ کو فضائی اڈوں تک رسائی کی اجازت نہیں دی ہے اور نہ ہی اسی سلسلے میں کوئی معاہدہ طے پایا ہے، جس کے مطابق امریکی فوج کو انکرلیک ایئر بیس استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہو، یہ ایئربیس پہلے امریکی فوج انسانی خدمات اور سامان کی ترسیل کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس سلسلے میں بات چیت کا عمل جاری ہے تاہم ترک حکومت کے سابق موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر سوزن رائس نے کہا تھا کہ ترکی نے عراق اور شام میں حکومت کے خلاف بر سر پیکار جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام، کے خلاف اپنے فضائی اڈے امریکا کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

مشیر سوزن رائس کا کہنا تھا کہ امریکا ترکی کی جانب سے انقرہ کے جنوب میں واقع انسرلک اییر بیس کے استعمال کی اجازت دینے کا خیر مقدم کرتا ہے، تاہم اس حوالے سے ترکی کے کسی حکومتی عہدیدار کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔ وزیر دفاع چک ہیگل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے اپنے ترکیش ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور شام میں داعش کے خلاف برسر پیکار افراد کو تربیت فراہم کرنے اور ناٹو ممالک کی معاونت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوغلو بھی شام کی اپوزیشن کی حمایت اور داعش کے خلاف ایک تیسری فورس کے قیام کے لئے روز دیا تھا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ ترکی کی پارلیمنٹ داعش کے خلاف عراق اور شام میں فوجی آپریشن کے حق میں قرارداد منظور کر چکی ہے۔ اس وقت داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے لئے امریکا، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر کے ہوائی اڈے استعمال کر رہا ہے جو عراق اور شام کی سرحد سے دور واقع ہیں، جب کہ اس کے بر خلاف ترکی کے ہوائی اڈے داعش کے ٹھکانوں سے قریب ہیں۔ ترکی کی جانب سے امریکا کو اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت کو داعش کے خلاف جاری آپریشن میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 414440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش