QR CodeQR Code

سول نافرمانی، عمران خان کے گھر کی بجلی کاٹ دی گئی

13 Oct 2014 20:30

اسلام ٹائمز: آئیسکو حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر تین میٹرز لگے ہیں، جس کے اگست اور ستمبر کے ماہ کے بل جمع نہیں کرائے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ بجلی کے بلز کی عدم ادائیگی پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کی بجلی کاٹ دی گئی ہے، آئیسکو حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر تین میٹرز لگے ہیں، جس کے اگست اور ستمبر کے ماہ کے بل جمع نہیں کرائے گئے تھے، آئیسکو حکام کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو بل کی ادائیگی کیلئے متعدد بار نوٹس بھیجا گیا، تاہم نوٹس بھیجے جانے کے باوجود عمران خان نے بلز کی ادائیگی نہیں کی۔ آئیسکو حکام کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ کے مرکزی میٹر کا بل 87 ہزار 637 روپے ہے، جب کہ بنی گالہ میں لگے ٹیوب ویل کے بل کی مد میں 28 ہزار 955ر روپے بقایا تھے۔ عمران خان کی رہائش گاہ پر لگے تیسرے میٹر کا بل 14 ہزار 174 روپے واجب الادا تھا۔ نوٹس کا مقررہ وقت گزرنے پر تینوں میٹر کاٹ دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 414449

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414449/سول-نافرمانی-عمران-خان-کے-گھر-کی-بجلی-کاٹ-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org