0
Tuesday 14 Oct 2014 13:02

بلاول بھٹو پر کالعدم تنظیم کیجانب سے حملے کا خطرہ، محکمہ داخلہ سندھ کا مراسلہ جاری

بلاول بھٹو پر کالعدم تنظیم کیجانب سے حملے کا خطرہ، محکمہ داخلہ سندھ کا مراسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر حملے سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے مراسلہ جاری کر دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز اور آئی جی سندھ کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق کالعدم تنظیم پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ مراسلے کے مطابق رینجرز اور آئی جی سندھ کو خصوصی انتظامات کیلئے ہدایات دی گئی ہیں۔ پولیس اور رینجرز بلاول کی حفاظت اور سیکیورٹی کیلئے موثر اقدامات کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ کرنے جا رہی ہے جس سے بلاول بھٹو مرکزی خطاب کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 414544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش