0
Wednesday 15 Oct 2014 17:10

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، علامہ رمضان توقیر

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ رمضان توقیر نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کو بھلایا نہیں کرتیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت اور زہرا اکیڈمی کے مالی تعاون سے شہر شہادت ڈیرہ اسماعیل خان کے شہداء کے بیوگان اور یتامیٰ میں فنڈز تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں علماء کرام عہدہ داران و کارکنان شریک رہے۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے شہیداء کے خانوادوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں کبھی اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھلایا کرتیں، کیونکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ شہید اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے قوم کو حیات بخشتا ہے۔ ورثاء اور بیوگان نے قائد ملت اور علامہ محمد رمضان توقیر اور زہرا اکیڈمی کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔
خبر کا کوڈ : 414591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش