QR CodeQR Code

محرم الحرام کے موقع پر امن یقینی بنائیں گے، شجاع خانزادہ

14 Oct 2014 18:47

اسلام ٹائمز: صوبائی وزیر داخلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام امن کا درس دیتا ہے لیکن افسوس کہ ملک دشمن اسی مقدس مہینے میں ہی پاکستان میں شرپسندی کرتے ہیں اور ملک کا امن داؤ پر لگاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایوان وزیر اعلیٰ میں وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی زیرصدارت محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن اور صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین سمیت چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ،  سیکرٹری داخلہ اعظم سلمان خان، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ شجاع خانزادہ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ لائسنسداران اور جلوسوں کے بانیان کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں اور قیام امن کے لئے بانیان مجالس کی رائے اور مشورے کو ترجیع دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام امن کا درس دیتا ہے لیکن افسوس کہ ملک دشمن اسی مقدس مہینے  میں ہی پاکستان میں شرپسندی کرتے ہیں اور ملک کا امن داؤ پر لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گزشتہ برس کی طرح امسال بھی ہر صورت میں پرامن جلوسوں کا انعقاد یقینی بنائے گی، جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 414600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414600/محرم-الحرام-کے-موقع-پر-امن-یقینی-بنائیں-گے-شجاع-خانزادہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org