0
Tuesday 14 Oct 2014 20:44

تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کو فوری منظور کیا جائے سلیم سیف اللہ

تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کو فوری منظور کیا جائے سلیم سیف اللہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سلیم سیف اللہ خان نے سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کے دیئے گئے استعفوں کو فوری طور پر منظور کر کے ان کے حلقوں میں جلد از جلد ضمنی الیکشن کے انعقاد کو ممکن بنایا جائے۔ استعفوں کی منظوری آئینی، قانونی اور جمہوری عمل ہے، لہٰذا اسے اس کے تحت عملی جامہ پہنایا جائے۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر پی ایم ایل این صوبہ خیبر پختونخوا کے رہنماء حاجی ملک سید عمران کی قیادت میں ن لیگ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ سلیم سیف اللہ خان نے ملک کے موجودہ اندرونی و بیرونی حالات کے پیش نظر وفاقی حکومت، عمران خان اور طاہر القادری کے مابین مذاکرات کرنے پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ ملک کی سیاسی قوتوں کے مابین آپس کے اختلافات اور دھرنوں کی وجہ سے پاکستان کے دشمن اس سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں کیونکہ پاکستان کے دشمن بہت زیادہ ہیں، اس لئے سیاسی قوتوں کو آپس کی لڑائی کے بجائے تمام مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے مذاکرات کرنی چاہئے۔ ورنہ آپس کی لڑائیوں سے ملک کے حالات مزید خراب ہو نگے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور سیز فائر کی خلاف ورزی کر کے بہت غلط کام کر رہا ہے، لائن آف کنٹرول پر کشیدگی سے پاک بھارت تعلقات خراب ہو نگے۔ لہٰذا بھارت غلط اقدام سے گریز کرے۔
خبر کا کوڈ : 414607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش