0
Tuesday 14 Oct 2014 21:17

پولیو کے خاتمے اور شعور و آگاہی فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، عبداللطیف کاکڑ

پولیو کے خاتمے اور شعور و آگاہی فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، عبداللطیف کاکڑ
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبداللطیف کاکڑ نے کہا ہے کہ پولیو مرض کے خاتمے اور لوگوں میں اس موذی مرض کے حوالے سے شعور و آگاہی فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انسداد پولیو مہم کی ہر سطح پر نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہماری غفلت سے کوئی بھی ایک بچہ عمر بھر کے لئے اپاہج نہ ہو جائے۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے اور افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو موثر بنانے کے لئے ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں۔ اس کے علاوہ ایریا انچارجز اس سلسلے میں ٹیموں کی مسلسل نگرانی کریں۔ پولیو جیسی موذی مرض سے نجات حاصل کرنے کے لئے ہم سب خصوصاََ والدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں۔ شہر میں ہائی رسک یونین کونسلوں کی خصوصی طور پر نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ان علاقوں میں پولیو وائرس بچوں کو نقصان نہ پہنچا سکے۔ اس کے علاوہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔ تاکہ شہر میں آنے اور جانے والے تمام بچوں کو قطرے پلا سکے۔ پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے معاشرے کو اجتماعی سوچ کے ساتھ مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 414622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش