0
Tuesday 14 Oct 2014 21:01

نواز حکومت بھارتی اشتعال انگیزی پر خاموشی اختیار نہ کرے، مزمل ہاشمی

نواز حکومت بھارتی اشتعال انگیزی پر خاموشی اختیار نہ کرے، مزمل ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں تباہ کن جنگ کا خواہش مند ہے، نریندر مودی اقتدار کے گھمنڈ میں مبتلا ہوکر دھمکیوں پر اتر آیا ہے، بھارت جان لے کہ پاکستانی قوم اپنی دفاع سے غافل نہیں ہے، مسلمان پہلے بھی کئی محاذوں پر دشمن کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کرتے رہے ہیں، ہم اب بھی دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ہے۔ اپنے ایک بیان میں مزمل ہاشمی نے کہا کہ امریکا انخلا سے قبل بھارت کو خطے میں کردار دے کر پاکستان پر کاری ضرب لگانا چاہتا ہے، بھارت نے پہلے پاکستان پر آبی حملہ کرکے ہماری فصلوں اور آبادیوں کو ڈبویا اور اب ہماری سرحدوں پر بھی حملہ آور ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے امن پسند رویہ کو کمزوری سمجھتا ہے لیکن یہ ان کی بھول ہے، قوم نے پہلے بھی دشمن کا ڈٹ کر کا مقابلہ کیا ہے، اب بھی پاکستانی قوم افواج پاکستان کے پشت پر متحد ہو کر کھڑی ہے، اگر بھارت جارحیت سے باز نہ آیا تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے مزید کہا کہ حکومت بھارت کی اشتعال انگیزی پر خاموشی اختیار نہ کرے، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب نہ دیا گیا تو وہ پاکستانی سرحد پر آئندہ مزید حملے بھی کرتا رہے گا، موجودہ صورت حال میں قوم کا ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، معاشرے کے تمام طبقات قوم کے عظیم تر مفاد کی خاطر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔
خبر کا کوڈ : 414623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش