0
Tuesday 14 Oct 2014 21:12

مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق 18 تا 20 اکتوبر سندھ کا دورہ کرینگے

مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق 18 تا 20 اکتوبر سندھ کا دورہ کرینگے
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق کے 18 تا 20 اکتوبر کو دورہ سندھ کے سلسلے میں جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر سمیت مختلف اضلاع میں بھرپور استقبال کیلئے فلوٹ روانہ کر دیئے گئے ہیں، جن کے ذریعے عوام الناس کو سراج الحق کے دورہ سندھ کے حوالے سے آگاہی کے ساتھ ساتھ 21 تا 23 نومبر کو مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہونے والے سہ روزہ اجتماع عام میں بھرپور شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔ جماعت اسلامی سمیت شباب ملی، اسلامی جمعیت طلبہ اور دیگر برادر تنطیمات امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے دورے کو کامیاب بنانے اور بھرپور عوامی شکرت کو یقینی بنانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا سندھ کی روایات کے مطابق بھرپور استقبال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی بحران سمیت نفرتوں کے خاتمے کیلئے سراج الحق کا کردار ناقابل فراموش ہے کیونکہ وہ امن و محبتوں کے سفیر ہیں اور ملک و قوم کو متحد اور جوڑنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 414625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش