0
Tuesday 14 Oct 2014 22:00

آئندہ انتخابات میں اہلسنت بھائیوں کیساتھ ملکر حصہ لینگے، علامہ مقصود علی ڈومکی

آئندہ انتخابات میں اہلسنت بھائیوں کیساتھ ملکر حصہ لینگے، علامہ مقصود علی ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین فرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتی۔ لہذٰا اہل سنت کے ساتھ مل کر آئندہ انتخابات میں حصہ لینگے۔ ملک میں چہروں کی بجائے فرسودہ استحصالی نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ فرقہ وارانہ منافرت، دہشت گردی، جہالت، غربت اور بے روزگاری کے خلاف جہاد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ جہاں اہل سنت بھائیوں کا پسینہ گرے گا، وہاں ہم اپنا خون دیں گے۔ دریں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے رکن صوبائی اسمبلی میر ماجد ابڑو کی رہائشگاہ جا کر ان کی والدہ اور بیٹی کی وفات پر تعزیت کی اور جاموٹ قومی موومنٹ کے مرکزی چیئرمین میر مجتبی ابڑو کے عشائیہ میں شریک ہوئے۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیاسی کارکن تبدیلی کے اس سفر میں اپنا کردار ادا کریں۔ انتخابی نظام میں خامیاں دور کیے بغیر حقیقی جمہوریت کا قیام ممکن نہیں۔ آئین کی دفعہ 62, 63 پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے۔ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت، جعلی ووٹوں کا اندراج اور جعل سازی کو جرم سمجھتے ہوئے اس کا راستہ روکا جائے۔ سیاسی جماعتوں کے اندر غیر جمہوری رویوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ موروثی سیاست، لیڈر کی آمریت، پارٹی الیکشن کی بجائے سلیکشن جیسے متعدد مسائل کے باعث سیاسی جماعتیں غیر جمہوری اداروں میں بدل چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 414628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش