QR CodeQR Code

دھرنوں نے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی

نظام میں موجود خامیوں کو دور کرینگے اور کوتاہیوں پر قابو پایا جائیگا، نواز شریف

15 Oct 2014 00:30

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں اراکین قومی اسمبلی کیساتھ ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا، حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے یلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، کسانوں کو مراعات دینے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دھرنوں نے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے، تاہم حکومت ملکی معیشت کی ترقی کا سفر جاری رکھے گی، انہیں پاکستان کے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اور وہ ملک و قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم ارکان قومی اسمبلی محمود بشیر ورک، محمد خان ڈاہا اور ساجد مہدی سے بات چیت کر رہے تھے، جنہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں ان سے الگ الگ ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ نظام میں موجود خامیوں کو دور کریں گے اور کوتاہیوں پر قابو پایا جائے گا، عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، کسانوں کو مراعات دینے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں، جن کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بعض ارکان نے پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں سے متعلق کہا کہ ریاست کے خلاف یہ سازش کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے، تاہم وزیر اعظم نے خاموشی اختیار کئے رکھی۔


خبر کا کوڈ: 414670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414670/نظام-میں-موجود-خامیوں-کو-دور-کرینگے-اور-کوتاہیوں-پر-قابو-پایا-جائیگا-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org