0
Wednesday 15 Oct 2014 08:40
حکومتی ناکامیاں ہی انقلاب کی کامیابی بن رہی ہیں

انتخاب اور انقلاب کا سلسلہ ساتھ چلے گا، ووٹ کی طاقت سے انقلاب لائیں گے، علامہ طاہرالقادری

انتخاب اور انقلاب کا سلسلہ ساتھ چلے گا، ووٹ کی طاقت سے انقلاب لائیں گے، علامہ طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کہتے ہیں کہ انتخاب اور انقلاب کا سلسلہ ساتھ چلے گا، ووٹ کی طاقت سے انقلاب لائیں گے، جھنگ کی تمام سیٹیں انقلاب کو ملیں گی، حکومتی ناکامیاں ہی انقلاب کی کامیابی بن رہی ہیں۔ جھنگ میں خطاب کرتے ہوئے پی اے ٹی کے سربراہ علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انقلاب کا ہر شخص استبقال کر رہا ہے، جاگیردارانہ نظام کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، کرپٹ نظام کے پیداوار حکمرانوں کو جانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھنگ کی تمام سیٹیں انقلابیوں کو ملیں گی، انتخاب اور انقلاب کا سلسلہ ساتھ ساتھ چلے گا، ووٹ کی طاقت سے انقلاب لائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہرالقادری کہتے ہیں کہ سیلاب متاثرین سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق حکومتی دعوے جھوٹے ہیں، سیلاب کی تباہ کاریاں کہیں زیادہ ہے، حکومت کی ناکامیاں ہی انقلاب کی کامیابی بن رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پختونخوا حکومت کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے رہے ہیں، انتخابات میں کس جماعت سے اتحاد ہوگا یہ وقت بتائے گا، تھرڈ ایمپائر سے متعلق عمران خان ہی بتا سکتے ہیں کہ وہ کون ہے؟، ہم چین کے صدر کو دورہٴ پاکستان کی دعوت دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 414684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش