0
Wednesday 15 Oct 2014 10:43

ایل او سی پر بھارتی جارحیت خطے کے امن کیلئے خطرناک ہے، جلیل جیلانی

ایل او سی پر بھارتی جارحیت خطے کے امن کیلئے خطرناک ہے، جلیل جیلانی
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی خطے کے امن کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں اٹلاٹنک فورم کے زیراہتمام فورم سے خطاب کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے، ہم نے خطے میں امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بہت قربانیاں دیں ہیں، خطے میں امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات منسوخ کرنا افسوس ناک ہے، بھارت نے پہلے اسلام میں ہونے والے مذاکرات منسوخ کیے اور پھر سرحد پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے اسلام آباد میں مقیم تمام سفارتکاروں کو کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سے سفارتکاروں کو سے آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 414695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش