QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن نے این اے 149 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کا نوٹس لے لیا

15 Oct 2014 15:28

اسلام ٹائمز: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر امیدوار نااہل ہوسکتا، امیدوار کو قید اور جرمانے کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے ایک سو انچاس میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے جہاز سے جاوید ہاشمی کے پمفلٹ گرائے جانے کی فوٹیج طلب کرلی۔ الیکشن کمیشن نے ملتان کے حلقہ ایک سو انچاس میں انتخابی ضابطے کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا ہے اور جہاز سے پمفلٹ گرانے کی فوٹیج منگوالی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اعلٰی حکام کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے آگاہ کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر امیدوار نااہل ہوسکتا، امیدوار کو قید اور جرمانے کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 414751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414751/الیکشن-کمیشن-نے-این-اے-149-میں-انتخابی-ضابطہ-اخلاق-کیخلاف-ورزی-کا-نوٹس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org