QR CodeQR Code

تخریبی سیاست سے عوام کی لاتعلقی سے مفاد پرست عناصر کی سیاست دفن ہو گئی، شہباز شریف

15 Oct 2014 18:22

اسلام ٹائمز: وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقیوم سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی سازش پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت کو عوامی خدمت کے مشن سے دور نہیں کر سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے وفاقی وزرا اور مسلم لیگ نون کے رہنماوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاجی دھرنے دم توڑ گئے ہیں، تخریبی سیاست سے عوام کی لاتعلقی سے مفاد پرست عناصر کی سیاست دفن ہو گئی، دھرنے دینے والوں نے اپنی منفی سرگرمیوں سے ملک میں توانائی کے بحران کے حل اور ترقی کی راہ میں رخنہ پیدا کیا۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقیوم سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی سازش پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت کو عوامی خدمت کے مشن سے دور نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کسی بھی مخالفت کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے عوامی خوشحالی اور ملکی استحکام وترقی کے قومی ایجنڈے پر زور و شور سے عمل پیرا ہے۔ واضح رہے کہ ایک طویل عرصے تک دھرنوں کیوجہ سے سکتے میں رہنے والے لیگی حکمرانوں نے پریس کے سامنے پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 414784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414784/تخریبی-سیاست-سے-عوام-کی-لاتعلقی-مفاد-پرست-عناصر-دفن-ہو-گئی-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org