QR CodeQR Code

تحریک انصاف نے سرگودھا جلسے کیلئے اسٹیڈیم کی دیوار توڑ ڈالی

15 Oct 2014 20:23

اسلام ٹائمز: اسٹیڈیم کے دروازے چھوٹے ہونے کے وجہ سے اسٹیج کیلئے تیار ہونے والا کنٹینر اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہو سکتا تھا، پی ٹی آئی کی کارروائی سے اسٹیڈیم کے 32 فٹ حصے کو نقصان پہنچا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سرگودھا میں تحریک انصاف نے جلسہ کرنے کی خاطر اسٹیڈیم کی دیوار اور ٹکٹ گھر توڑ ڈالا۔ اسپورٹس اسٹیڈیم سرگودھا میں 17 اکتوبر کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جلسہ عام سے خطاب کریں گے، اسٹیڈیم کے دروازے چھوٹے ہونے کے وجہ سے اسٹیج کیلئے تیار ہونے والا کنٹینر اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہو سکتا تھا، جس پر اسٹیڈیم کی دیوار اور ٹکٹ گھر توڑ دیا گیا۔ پی ٹی آئی کی کارروائی سے اسٹیڈیم کے 32 فٹ حصے کو نقصان پہنچا ہے، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جلسے کے بعد توڑی گئی دیوار نئے سرے سے تعمیر کردی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 414802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414802/تحریک-انصاف-نے-سرگودھا-جلسے-کیلئے-اسٹیڈیم-کی-دیوار-توڑ-ڈالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org