QR CodeQR Code

محرم الحرام کے دوران ڈی آئی خان میں کرفیو نہیں لگے گا، ڈی پی او

15 Oct 2014 20:52

اسلام ٹائمز: تاجران کے وفد سے ملاقات کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ ایام عزا کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، امن دشمن عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، امن برقرار رکھنے میں عوام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی آئی خان، صادق حسین بلوچ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران لوڈشیڈنگ اور صفائی کے مسائل کے حل کیلئے جامع پروگرام ترتیب دیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں تاجران کے وفد کیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران ڈی آئی خان میں کرفیو نہیں لگے گا۔ پانچ ہزار سکیورٹی اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ امن دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ محرم کے حوالے سے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا جاچکا ہے، شہر کو مختلف سیکٹرز میں تقسیم کرکے سیل کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 414808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414808/محرم-الحرام-کے-دوران-ڈی-ا-ئی-خان-میں-کرفیو-نہیں-لگے-گا-پی-او

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org