0
Wednesday 15 Oct 2014 22:16

بلوچستان میں صحافیوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیجائے، میاں افتخار حسین

بلوچستان میں صحافیوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیجائے، میاں افتخار حسین
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی، جمہوری قوتوں کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ بلوچستان میں صحافیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام گذشتہ کئی سال سے دہشتگردی کا شکار ہیں۔ بلوچستان میں گذشتہ 10 سال کے دوران 40 کے قریب صحافیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات کی عوامی نیشنل پارٹی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں لیکن جس طریقے سے انہیں دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ کسی بھی طرح مہذب معاشرے کی عکاسی نہیں کرتا۔ ہماری پارٹی عدم تشدد پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔ بندوق کی گولی اور طاقت سے مسائل حل نہیں ہونگے۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں شہید ہونے والے صحافیوں کے لواحقین کو فوری طور پر معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تمام صحافیوں کے قتل کی آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات کرائی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 414809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش