QR CodeQR Code

آئی ایس او پشاور ڈویژن کا تین روزہ 41واں سالانہ ’’سفیرانِ ولایت‘‘ کنونشن 17 اکتوبر سے شروع ہوگا

16 Oct 2014 09:46

اسلام ٹائمز: ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات کے مطابق تین روزہ کنونشن میں یونٹس اور ڈویژن کی سابقہ ایک سالہ کارکردگی پر بحث ہوگی اور کنونشن کا سب سے اہم مرحلہ نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کا 41 واں سالانہ ’’سفیرانِ ولایت‘‘ کنونشن 17,18,19 اکتوبر کو مدرسہ جامعہ شہید عارف حُسین الحُسینی پشاور میں منعقد ہوگا۔ 3 روزہ کنونشن کے اہم پروگرامات میں سابقہ ایک سالہ کارکردگی ریکارڈ کا جائزہ، سفیران ولایت کانفرنس، شبِ شہداء، مھدویت امیدِ بشریت کانفرنس، محفل مذاکرہ، اسکائوٹ سلامی، دُعا و عزاداری کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کنونشن میں ڈویژن بھر سے اعلیٰ تعلیمی اِداروں، کالجز و یونیورسٹیز کے طلباء، عمائدین، علماء کرام، تنظیم سے وابسطہ سابقین، وارثانِ شہداء اور دیگر شریک ہونگے۔ تین روزہ کنونشن میں تمام یونٹس اور ڈویژن کی کارکردگی پر بحث ومباحثہ ہوگا اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے، کنونشن کا سب سے اہم مرحلہ آنے والے سال کے لئے نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 414847

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414847/آئی-ایس-او-پشاور-ڈویژن-کا-تین-روزہ-41واں-سالانہ-سفیران-ولایت-کنونشن-17-اکتوبر-سے-شروع-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org