0
Thursday 16 Oct 2014 10:04

طالبان کمانڈروں کا وفاداری کا اعلان پاکستان میں داعش کا پہلا قدم ہے، امریکی اخبار

طالبان کمانڈروں کا وفاداری کا اعلان پاکستان میں داعش کا پہلا قدم ہے، امریکی اخبار
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی طالبان کمانڈروں کی طرف سے دولت اسلامیہ (داعش) سے وفاداری کے اعلان کے بعد مغربی ذرائع بلاغ امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ یہ پاکستان میں داعش کا پہلا قدم ہے، طالبان کے درمیان دھڑے بندی میں اضافہ اور کشیدہ صورت حال پیدا ہوگی، داعش سے وفاداری کا اعلان صرف فنڈ اور حمایت حاصل کرنا ہے۔ طالبان کی پھوٹ سے خطے میں پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوگا، طالبان کا داعش سے وفاداری اوباما کو پریشان کرنے کی ایک چال ہے۔ امریکی اخبار ”وال اسٹریٹ جرنل“ لکھتا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد اور اس تنظیم کے پانچ دیگر اہم کمانڈروں نے شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ سے وفاداری اور اس کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی خلافت کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سات قبائلی ایجنسیوں میں سے تین کمانڈروں کا داعش کی طرف جانا طالبان میں پھوٹ کو واضح کرتا ہے، عراق اور شام کی طرح ملا عمر اور ابوبکر بغدادی کے حمایتیوں کے درمیان لڑائی شروع ہونے کا خدشہ ہے، نئے گروپ کے آنے سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 414852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش