QR CodeQR Code

کوٹ مومن سرگودھا کے قریب کار پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

16 Oct 2014 10:17

اسلام ٹائمز: ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے مقتولین کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ عدالت جا رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ .سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن کے قریب کار پر فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مقتولین اور ملزمان کے درمیان خاندانی دشمنی تھی۔ تفصیلات کے مطابق مقتولین قتل کے مقدمے کی پیروی کیلیے عدالت میں پیشی کے موقع پر ایک ہی کار میں سوار ہو کر بھلوال جا رہےتھے، راستے میں موجود کار سواروں نے انہیں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ جاں بحق افراد میں 2 بھائی بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق مقتولین کاتعلق گوندل برادری سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 414853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414853/کوٹ-مومن-سرگودھا-کے-قریب-کار-پر-فائرنگ-5-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org