QR CodeQR Code

پاک ایران گیس لائن کے اخراجات صارفین سے لینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، موقف

16 Oct 2014 12:20

اسلام ٹائمز: سی این جی اسٹیشن مالکان پر مشتمل ایک گروپ کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی گئی جس کی سماعت آج ہو گی، جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ سماعت کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں حکومت کی طرف سے جاری کئے جانے والے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس 2014ء کو چیلنج کر دیا گیا، سی این جی اسٹیشن مالکان پر مشتمل ایک گروپ کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی گئی جس کی سماعت آج ہو گی، جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ سماعت کرے گا، راجہ امجد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر رٹ میں صدر پاکستان کی طرف سے جاری کئے جانے والے مذکورہ آرڈینس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اس آرڈیننس کے ذریعے ایران سے لی جانے والی گیس پائپ لائن بچھانے کے اخراجات صارفین سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے رٹ منظور کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیزپر مشتمل بینچ بنا دیا جو آج جمعرات کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 414876

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414876/پاک-ایران-گیس-لائن-کے-اخراجات-صارفین-سے-لینا-انسانی-حقوق-کی-خلاف-ورزی-ہے-موقف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org