QR CodeQR Code

مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوں کا جواب آج مل جائیگا، ہاشمی

16 Oct 2014 13:31

اسلام ٹائمز: ملتان کے حلقہ این اے 149 ٹو کی یہ نشت جاوید ہاشمی کی جانب سے استعفیٰ دینے کے بعد خالی ہوئی، اس سے قبل جاوید ہاشمی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر یہاں سے کامیاب ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ضمنی انتخاب این اے 149 میں آزاد حیثیت اور مسلم لیگ ن کے آشرباد سے حصہ لینے والے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ مخالفین کو آج اوچھے ہتھکنڈوں کا جواب مل جائے گا۔ ملتان میں جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2013 کی نسبت آج ٹرن آؤٹ زیادہ ہو گا، پولنگ کا عمل پُرامن اور اچھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ملتان کے حلقہ این اے 149 ٹو کی یہ نشت جاوید ہاشمی کی جانب سے استعفیٰ دینے کے بعد خالی ہوئی، اس سے قبل جاوید ہاشمی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر یہاں سے کامیاب ہوئے تھے، اندرونی اختلافات کے بعد پارٹی چھوڑنے اور استعفیٰ دینے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متعلقہ حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا، جس کے بعد جاوید ہاشمی آزاد حیثیت سے ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، تاہم انہیں ن لیگ کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔


خبر کا کوڈ: 414896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414896/مخالفین-کے-اوچھے-ہتھکنڈوں-کا-جواب-آج-مل-جائیگا-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org