0
Thursday 16 Oct 2014 14:45

الطاف بھائی کو سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کرنی چاہئے، قائم علی شاہ

الطاف بھائی کو سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کرنی چاہئے، قائم علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، الطاف بھائی خود کو سندھ کا سپوت کہتے ہیں انہیں تقسیم کی بات نہیں کرنی چاہئے۔ گزشتہ روز دادو میں میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ جیالے ہر صورت اٹھارہ اکتوبر کو کراچی پہنچیں اور جلسے کو کامیاب کریں، پیپلز پارٹی کا دور بہترین دور تھا، اب ملک چلانے والے پریشان ہیں، بلاول بھٹو کا جذبہ بھی بی بی شہید اور ذوالفقار علی بھٹو جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا جلسہ اتنا شاندار ہوگا کہ مخالف جل کر راکھ ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی قربانیوں کی وجہ سے اب تک ملک بچا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 414918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش