QR CodeQR Code

کرپٹ اشرافیہ نے نظریہ پاکستان کو سبوتاژ کیا

صرف اسلامی انقلاب ہی پاکستان میں حقیقی تبدیلی لاسکتا ہے، سراج الحق

16 Oct 2014 16:39

اسلام ٹائمز: منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ غریب لوگ بیرون ملک سے پیسے بھیجتے ہیں، اشرافیہ یہاں سے پیسے وہاں بھجوا دیتے ہیں، اشرافیہ نے بیرون ملک محلات بنا رکھے ہیں اور وہاں یہ پیسے جمع کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ نے نظریہ پاکستان کو سبوتاژ کیا ہے، آج بھی ان رہنماؤں کے پاس جھوٹے نعروں کے سوا کچھ نہیں ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ انہی چند سیاسی اداکار و فنکاروں نے ملک کے عوام کو دھوکہ دیا ہے، صرف اسلامی انقلاب ہی پاکستان میں حقیقی تبدیلی لاسکتا ہے۔ غریب لوگ بیرون ملک سے پیسے بھیجتے ہیں، اشرافیہ یہاں سے پیسے وہاں بھجوا دیتے ہیں، اشرافیہ نے بیرون ملک محلات بنا رکھے ہیں اور وہاں یہ پیسے جمع کر رہے ہیں، اس کرپٹ اشرافیہ نے نظریہ پاکستان کو سبوتاژ کیا، سوال یہ ہے کہ قائداعظم نے کیا پاکستان ان لوگوں کیلئے بنایا تھا۔


خبر کا کوڈ: 414929

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414929/صرف-اسلامی-انقلاب-ہی-پاکستان-میں-حقیقی-تبدیلی-لاسکتا-ہے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org