0
Thursday 16 Oct 2014 19:18
باغی داغی ہو گیا

ملتان کا انتخابی معرکہ، مخدوم جاوید ہاشمی نے شکست تسلیم کر لی

ملتان کا انتخابی معرکہ، مخدوم جاوید ہاشمی نے شکست تسلیم کر لی
اسلام ٹائمز۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے ضمنی انتخاب میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک کے نتائج میرے حق میں نہیں، اگر ہارا ہوں تو شکست تسلیم کروں گا، میرا مؤقف اصولوں پر مبنی تھا، انتخابات میں شکست ہو جائے تب بھی تمام قوتوں کا ووٹ کی طرف آنا میری کامیابی ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے باغی رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی نے این اے 149 ملتان کے ضمنی انتخاب کا حتمی نتیجہ آنے سے پہلے ہی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک کے نتائج میرے حق میں نہیں، اگر ہارا ہوں تو شکست تسلیم کرتا ہوں۔ انکا کہنا ہے کہ حتمی نتائج نہیں آئے، اب تک کے نتائج میرے حق میں نہیں، عامر ڈوگر یا جو بھی جیتا اسے مبارکباد دوں گا، نون لیگ نے براہ راست میری مدد نہیں کی نہ ان سے اس کا خواہاں تھا، لیگی کارکنوں نے بھرپور ساتھ دیا، میرے لئے دن رات کام کیا، بیماری کی وجہ سے صحیح محنت نہیں کرسکا، انتخابی نتائج کو تسلیم کروں گا۔ جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ پارٹی اور قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا اصولی فیصلہ کیا، میرا مؤقف تھا کہ کنٹینرز اور دھرنوں کے ذریعے حکومتیں نہیں ہٹائی جا سکتیں، عمران اور قادری کا حکومت بدلنے کا طریقہ تباہی کا راستہ ہے، انتخابات میں شکست ہو جائے تب بھی تمام قوتوں کا ووٹ کی طرف آنا میری کامیابی ہے، حکومت ہٹانے کیلئے ووٹ کا آپشن کھلا رکھنا چاہیئے۔ باغی رہنماء کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کے حامیوں نے گو عمران گو کے نعرے لگائے، جاوید ہاشمی نے نون لیگی کارکنوں اور حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 414959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش