QR CodeQR Code

ابتدائی شکست تسلیم کرنے پر جاوید ہاشمی کے مایوس کارکن گھروں کو واپس

16 Oct 2014 20:27

اسلام ٹائمز: پولنگ کا وقت ختم ہونے پر نواز لیگ سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کی بڑی تعداد جاوید ہاشمی کے ڈیرے پر جیت کا جشن منانے کیلئے جمع تھی، ابتدائی شکست تسلیم کرنیکے بعد کارکن مایوس ہوکر گھروں کو چل دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی جانب سے NA-149 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں شکست تسلیم کرنے کے بعد ان کی حمایت کرنے والے کارکنوں میں شدید مایوسی پھیل گئی ہے اور تمام کارکن اپنے گھروں کو لوٹنے لگے ہیں۔ جیسے ہی حلقہ بھر میں پولنگ کا وقت ختم ہوا تو کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے جاوید ہاشمی کے ڈیرے کا رخ کیا تھا تاکہ وہ نتائج سے آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کامیابی کا جشن بھی منا سکیں تاہم جیسے ہی جاوید ہاشمی کی طرف سے ابتدائی نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے جیتنے والے امیدوار کو مبارکباد دینے کا اعلان کیا گیا تو مایوسی میں ڈوبے ہوئے کارکنوں کی آخری امیدیں بھی دم توڑ گئیں اور تقریباً تمام ہی شکستہ دل کارکنوں نے واپس اپنے گھروں کو جانا شروع کر دیا۔ واضح رہے NA-149 کے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار جاوید ہاشمی نے ابتدائی نتائج سامنے آنے پر شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ نتائج میرے حق میں نہیں آ رہے لہذا میں جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں مگر یہ ثابت ہو چکا ہے کہ تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے ہی آ سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 414965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414965/ابتدائی-شکست-تسلیم-کرنے-پر-جاوید-ہاشمی-کے-مایوس-کارکن-گھروں-کو-واپس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org