0
Thursday 16 Oct 2014 22:03

شیعہ سیفٹی آرگنائزیشن نے لاہور سی سی ٹی وی کنٹرول روم قائم کر دیا

شیعہ سیفٹی آرگنائزیشن نے لاہور سی سی ٹی وی کنٹرول روم قائم کر دیا
اسلام ٹائمز۔ شیعہ سیفٹی آرگنائزیشن کے زیراہتمام لاہور کے امامبارگاہ قصر عباس فیصل ٹاؤن میں سیکورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل شیعہ سیفٹی سیرت عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقاء شیعہ سنی اتحاد کو فروغ دینے میں ہے، لاہور میں سیکورٹی کے نظام کی بہتری کیلئے عوام کو آگاہی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیعہ سیفٹی آرگنائزیشن محرم  الحرام سے قبل سیکورٹی کے جامع نظام کے جال کو ملک بھر میں پھیلا دے گی اور دشمن کو اس کے عزائم میں رسوا کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع پاکستان کو وحدت و یگانگت کی فضاء کو عام کرنا ہو گا کیونکہ وحدت میں ہی ملت کی بقاء اور دشمن کی ناکامی ہے۔ تقریب میں اعلیٰ پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے شیعہ سیفٹی کی کارکردگی کو سراہا۔ اس تقریب میں شہداء کے ورثاء نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں شہداء کے ورثاء میں اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 414978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش