0
Thursday 16 Oct 2014 19:30
مزاحمتی تحریکوں کو روز بروز اپنی آمادگی اور غزہ کے اندر طاقت کے ذخائر بڑھانا چاہئے

صیہونی حکومت کے ساتھ سرنوشت ساز اور فیصلہ کن جنگ ہونی چاہئے، سید علی خامنہ ای

صیہونی حکومت کے ساتھ سرنوشت ساز اور فیصلہ کن جنگ ہونی چاہئے، سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے پچاس روزہ جنگ میں غزہ کی کامیابی اور محصور عوام کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی بے بسی کے اظہار کو عظیم کامیابی اور نصرت الہی کا مصداق نیز عظیم کامیابیوں کی بشارت قرار دیا۔ آج تہران میں تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل رمضان عبداللہ سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے پچاس روزہ جنگ میں پائیدار غزہ کی کامیابی پر بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ اور ایران کے عوام نے فلسطین کی کامیابی اور استقامت پر افتخار کیا اور ہمیں امید ہے کہ استقامت کی کامیابی کا سلسلہ حتمی کامیابی تک جاری رہے گا۔ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ معمول کے تجزیوں اور اندازوں کی بنیاد پر صیہونی حکومت کو اپنے وسیع وسائل کے سہارے چند ابتدائی دنوں میں ہی غزہ جنگ ختم کر دینی چاہئے تھی، لیکن آخرکار اسے اپنے مقاصد کے حصول میں بھی عاجزی کا اظہار کرنا پڑا اور استقامت کی شرائط کے سامنے گھٹنے بھی ٹیکنے پڑے۔ 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مجاہدین کی مدد کے لئے اللہ تعالٰی کے وعدوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانب سے استقامت کی حیرت انگیز ہمراہی، بچوں اور عورتوں سمیت دو ہزار سے زيادہ افراد کے سفاکانہ قتل عام اور مسلسل بمباری کے سامنے ان کا تسلیم نہ ہونا، اللہ تعالٰی کے کرم اور مدد کے سوا کچھ نہيں تھا۔ صیہونی حکومت کی جانب سے جارحیت دہرائے جانے کا امکان موجود ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ استقامتی تحریکوں کو روز بروز اپنی آمادگی اور غزہ کے اندر طاقت کے ذخائر بڑھانا چاہئے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ مقابلہ آرائی میں فلسطین کے مغربی ساحلی حصے کے ہمراہ ہونے کے لئے منصوبہ بندی کو ایک بنیادی منصوبہ قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ، سرنوشت کی جنگ ہے جو فیصلہ کن ہونی چاہئے اور کچھ ایسا کرنا چاہئے کہ دشمن، مغربی ساحل کی جانب سے بھی وہی تشویش محسوس کرے جو غزہ کی طرف سے محسوس کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 414999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش