QR CodeQR Code

پاراچنار، بالش خیل کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

17 Oct 2014 17:03

اسلام ٹائمز: علاقے میں دھماکے کی وجہ سے شدید خوف ہراس پھیل گیا۔ واضح رہے کہ بالش خیل ایک سرحدی علاقہ ہے۔ جہاں بارودی سرنگ کے اکثر دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے علاقہ بالش خیل میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنار کے علاقہ بالش خیل میں کھیتوں میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا، ایک جانور اس دھماکے کی زد میں آیا تاہم دیگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاقے میں دھماکے کی وجہ سے شدید خوف ہراس پھیل گیا۔ واضح رہے کہ بالش خیل ایک سرحدی علاقہ ہے۔ جہاں بارودی سرنگ کے اکثر دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔ بارودی سرنگ کے دھماکوں سے اس علاقے کے مکینوں کا کافی جانی نقصان ہوا۔


خبر کا کوڈ: 415050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415050/پاراچنار-بالش-خیل-کے-مقام-پر-بارودی-سرنگ-کا-دھماکہ-کوئی-جانی-نقصان-نہیں-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org