QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا مینار پاکستان گراؤنڈ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

17 Oct 2014 19:38

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ حکومتی حلقوں کی جانب سے شہداء ماڈل ٹاوُن کی دیت کی باتیں پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں، کبھی بھی شہداء کے خون سے یہ قوم غداری نہیں کریگی، قاتلوں کو آئین اور قانون کے مطابق سزائیں دلوانے کیلئے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں کا مینار پاکستان جلسہ گاہ کا دورہ، انتظامی امور کا جائزہ لیا اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنما شیخ زاہد فیاض و دیگر رہنماوُں سے ملاقات کی۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلابی نوجوانوں کی جدوجہد انشاء اللہ رائیگاں نہیں جائیگی، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی انتخابات میں دھاندلی کے اعتراف کے بعد اب یہ حکومت حق حکمرانی کھو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی حلقوں کی جانب سے شہداء ماڈل ٹاوُن کی دیت کی باتیں پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں، کبھی بھی شہداء کے خون سے یہ قوم غداری نہیں کریگی، قاتلوں کو آئین اور قانون کے مطابق سزائیں دلوانے کیلئے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین مظلومین کے حامی جماعت ہے، پاکستان کے غریب عوام نے ان حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے اور انشااللہ بہت جلد اس فرسودہ نظام کا خاتمہ اور عدل و انصاف کا بول بالا ہو گا۔ اس موقعے پر مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنما سید حسین زیدی، رائے ناصر علی، رانا ماجد علی اور شیخ عمران علی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 415102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415102/ایم-ڈبلیو-کے-رہنماؤں-کا-مینار-پاکستان-گراؤنڈ-دورہ-انتظامات-جائزہ-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org