QR CodeQR Code

ڈی آئی خان ،آئی ڈی پیز نے پشاور کراچی مین شاہراہ بند کردی

17 Oct 2014 21:32

اسلام ٹائمز: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ متاثرین کو خشک راشن دینے سے انکارپر متاثرین شمالی وزیرستان نے ہنگامہ آرائی شروع کردی اور احتجاج کرتے ہوئے پشاور، کراچی مین شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی۔


اسلام ٹائمز۔ متاثرین شمالی وزیرستان کو شور کوٹ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بنائے گئے رجسٹریشن کیمپ میں راشن کی فراہمی کاعمل جاری ہے۔ متاثرین شمالی وزیرستان نے راشن لینے سے اس وقت انکار کر دیا جب دیگر اضلاع سے آنیوالے متاثرین کی رجسٹریشن نہ ہونے پر انہیں راشن دینے سے ضلعی انتظامیہ نے انکار کردیا۔ شمالی وزیرستان کے متاثرین نے شور کوٹ کے مقام پر پشاور کراچی روڈ کو بلاک کر دیا۔ جس سے سینکڑوں گاڑیاں دونوں اطراف میں کھڑی ہو گئیں۔ روڈ بلاک ہونے کے بعداے سی ڈیرہ سلمان لودھی موقع پر پہنچے، انہوں نے متاثرین شمالی وزیرستان سے مذاکرات کئے اور اس کے بعد روڈ کو کھول دیا گیا۔ اے سی ڈیرہ نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے۔ اس موقع پر اے سی سلمان لودھی نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جن 1600 متاثرین کی رجسٹریشن ہو چکی ہے اور انہیں راشن کیلئے ٹوکن ضلعی انتظامیہ نے فراہم کردیئے ہیں انکو راشن دیا جائیگا۔ اس کے بعد جن افراد کی رجسٹریشن نہیں ہوئی ہے اور انہیں راشن کیلئے ٹوکن فراہم نہیں ہوئے ہیں ان کو اولین ترجیح میں رکھا جائیگا۔ متاثرین نے اے سی ڈیرہ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 415120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415120/ڈی-آئی-خان-پیز-نے-پشاور-کراچی-مین-شاہراہ-بند-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org