0
Friday 17 Oct 2014 21:46
دھرنا ختم نہیں ہو رہا، افواہوں کی سختی سے تردید کرتا ہوں

شہداء ماڈل ٹاون کا قصاص لینے اور نظام کی تبدیلی تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی، علامہ طاہرالقادری

شہداء ماڈل ٹاون کا قصاص لینے اور نظام کی تبدیلی تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی، علامہ طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ہماری مرضی ہے کہ دھرنے کو ایک سال جاری رکھیں یا ملک گیر احتجاج میں بدل دیں، قصاص لینے اور دھرنا ختم کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ عوامی تحریک کے سربراہ جھنگ کے سیلاب زدہ علاقوں سے واپس شاہراہ دستور پر جاری دھرنے میں پہنچے تو کارکنوں کی جانب سے ان کا پرتباک استبقال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ فیصل آباد، جھنگ اور چنیوٹ کے جلسوں سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ دھرنا ختم نہیں ہو رہا، افواہوں کی سختی سے تردید کرتا ہوں، علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ خون کے بدلے خون، قصاص ہوگا اور قاتلوں کو پھانسی ہوگی، شہداء کی دیت یا پیسے لینے کے الزام کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ماڈل ٹاون کا قصاص لینے اور نظام کی تبدیلی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے قوم کی آنکھوں میں نظام کی تبدیلی کی خواہش دیکھی ہے۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان مینار پاکستان پر جلسہ عام میں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 415122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش