QR CodeQR Code

کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل کے اردگرد سکیورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات

17 Oct 2014 23:15

اسلام ٹائمز: جیل کے اردگرد رہنے والے گھروں کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے اور خاص طور پر جیل کے قریب بڑی فوڈ اسٹریٹ کی نگرانی سکیورٹی اہلکار اور پولیس کے سادہ کپڑوں میں افراد کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے حفاظتی اقدامات سخت کردیئے گئے۔ جیل کی چاروں طرف دیواروں پر خاردار تاریں اور بڑی بڑی لائٹیں نصب کی گئیں جبکہ جیل کے اردگرد مورچہ بھی بنائے گئے ہیں اور جیل کے اندر اور باہر روشنی کا زبردست انتظام کیا گیا ہے۔ رات کے وقت بھی جیل کے اندر اچانک سکیورٹی کے اہلکاروں کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا جاتا ہے۔ جیل کے اردگرد رہنے والے گھروں کی نگرانی بھی کی جارہی ہے اور خاص طور پر جیل کے قریب بڑی فوڈ اسٹریٹ کی نگرانی سیکورٹی اہلکار اور پولیس کے سادہ کپڑوں میں افراد کررہے ہیں۔ ہر آنے جانے والی گاڑیوں اور افراد کی نگرانی کی جارہی ہے اور خفیہ کیمروں کے ذریعے جیل کے اندر اور باہر لوگوں کی نقل وحرکت پر بھی نگرانی کی جاتی ہے۔ کوئٹہ جیل جو کوئٹہ کے نواحی علاقے ہدہ کے علاقے میں واقع ہے اور اس کے ارد گرد آبادی موجود ہے، جس کی نگرانی کیلئے دن اور رات کے وقت بھی پولیس کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 415130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415130/کوئٹہ-ڈسٹرکٹ-جیل-کے-اردگرد-سکیورٹی-سخت-حفاظتی-اقدامات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org