0
Saturday 18 Oct 2014 10:07

پیپلز پارٹی نے سیاسی میدان سجا لیا، جیالوں کی آمد جاری

پیپلز پارٹی نے سیاسی میدان سجا لیا، جیالوں کی آمد جاری
اسلام ٹائمز۔ مزار قائد پر پیپلز پارٹی کے جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جب کہ اندورن سندھ اور دیگر شہروں سے بھی جیالوں کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں مزار قائد سے متصل باغ قائد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی جب کہ جلسے کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے جلسے کے لئے اندرون سندھ اور پاکستان کے دیگر شہروں کے جیالوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے جلسے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک اندرون سندھ سے 10 ہزار چھوٹی و بڑی گاڑیاں کراچی پہنچ چکی ہیں اور جیالوں کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلسے میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سندھ پولیس کے 22 ہزار 500 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جب کہ ریپڈ رسپانس فورس، کرائم برانچ، انویسٹی گیشن پولیس اور ایس آئی یو کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ جلسے میں وی آئی پیز کی سکیورٹی ایس ایس یو کے حوالے کی گئی ہے۔ جلسے میں شرکت کے لئے جانے والوں کے لئے 150 سے زائد واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں جب کہ جلسہ گاہ آنے والے تمام راستے ٹریفک کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں اس کے علاوہ شارع فیصل پر پٹرول پمپس بھی بند کروا دیئے گئے ہیں۔

باغ قائد اور اطراف کے علاقوں میں سرچنگ کی جا رہی ہے جب کہ جلسہ گاہ اور اطراف میں جیکب لائن، سولجر بازار، گرومندر کے علاقوں میں اونچی عمارتوں پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ نمائش چورنگی آنے والے راستے کو تین ہٹی اور لسبیلہ سے بند کر دیا گیا ہے جب کہ نرسری سے نمائش چورنگی جانے والا راستہ بند ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے، گرومندر سے سی بریز اور ایم اے جناح روڈ، جیل چورنگی سے نیو ایم اے جناح روڈ اور صدر دواخانہ سے پیپلز چورنگی جانے والی پریڈی اسٹریٹ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ٹریفک ہیلپ لائن 1915 بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جلسے کی 300 سے زائد خفیہ کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی جب کہ ہیلی پاپٹر سے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 415151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش