0
Saturday 18 Oct 2014 14:58

پیپلز پارٹی کراچی جلسہ میں انتہائی سخت ترین سیکیورٹی، 22,500 اہلکار تعینات

پیپلز پارٹی کراچی جلسہ میں انتہائی سخت ترین سیکیورٹی، 22,500 اہلکار تعینات
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پیپلز پارٹی کے عوامی جلسے کی سیکیورٹی کیلئے بائیس ہزار پانچ سو اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، تعلیمی ادارے، پیٹرول پمپس بند ہیں جبکہ شاہراہ فیصل اور جلسہ کے اطراف تمام کاروبار بھی بند کرا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بڑے جلسے کیلئے بھاری بھر کم سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، سندھ میں حکمران پیپلز پارٹی کے جلسے کی سیکیورٹی پر ساڑھے 22 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ پنڈال میں داخلے کیلئے 110 واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ کی نگرانی کیلئے 300 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ سیکیورٹی پلان کے تحت جلسہ گاہ کی فضائی کوریج پر پابندی عائد ہے، بلند عمارتوں پر اسنائپرز اور سوئپنگ کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی 23 ٹیمیں موجود سراغ رساں کتوں کی مدد سے پنڈال کی چیکنگ کی گئی۔ وی آئی پیز اسکیورٹی کے لئے بھی ایمرجنسی پلان تیار کیا گیا، پولیس افسران کی دو ٹیمیں تشکیل دیا گیا ہے، وی وی آئی پی موومنٹ کا انچارج ڈی آئی جی ثناء اللہ عباسی اور دوسری ٹیم کے انچارج ایس ایس پی فرید جان سرہندی مقرر کئے گئے ہیں۔ 5،5 ایمبولینسیں اور فائر بریگیڈ اسٹیج کے عقب میں، جب کہ 30 ایمبولینسسز اور 5 فائر ٹینڈرز مزار قائد کے احاطے میں اسٹینڈ بائی رہیں گئیں۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں پولیس چیف کا ہیلی کاپٹر بھی تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 415217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش