QR CodeQR Code

پاکستان کو دہشتگردوں اور آمریت سے خطرہ ہے، آصف زرداری

18 Oct 2014 15:07

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ دہشت گرد مذہب کے نام پر جمہوری طاقتوں پر مسلسل حملے کر رہے ہیں لیکن بے نظیر بھٹو کا مشن جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج جمہوریت کے لئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، دہشت گرد مذہب کے نام پر جمہوری طاقتوں پر مسلسل حملے کر رہے ہیں لیکن بے نظیر بھٹو کا مشن جاری رہے گا، اس مقصد کے لئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج کے جلسے کا اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی نے کیا ہے جو نئی تاریخ رقم کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت اور پاکستان کے دشمن محترمہ کے آنے کا انتظار کر رہے تھے جبکہ وہ تمام خطرات کے باوجود 7 سال قبل آج کے ہی روز طن واپس آئیں اور ان کے قافلے پر حملہ کر دیا گیا جس میں 200 کارکن اور جمہوریت پسند شہید ہوئے۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کو ایک طرف دہشتگردوں اور دوسری طرف آمریت سے سے خطرہ ہے تاہم پیپلز پارٹی نے 1973ء کے آئین کو بحال کیا اور ملک میں جمہوریت کو فروغ دیا جبکہ ایک سال کے اندر آمر کو گھر بھی بھیجا۔


خبر کا کوڈ: 415218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415218/پاکستان-کو-دہشتگردوں-اور-آمریت-سے-خطرہ-ہے-ا-صف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org