QR CodeQR Code

لوئر کرم، سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار زخمی

18 Oct 2014 16:31

اسلام ٹائمز: لوئر کرم ایجنسی میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ لوئرکرم ایجنسی میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دھماکے سے حملہ کیا جس میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں مبینہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ واضح رہے کہ لوئر کرم ایجنسی میں گذشتہ کئی سال طالبان کا بہت اثر و رسوخ تھا۔ طالبان کا مقصد پوری کرم ایجنسی کو اپنے کنٹرول میں لینا تھا۔ تاہم طوری بنگش قبائل نے نہیں 5 سالہ مقابلے میں سخت شکست دی۔ اب طالبان خفیہ طور پر لوئر کرم میں اپنے حمایتیوں کے ہمراہ دہشت گردی کی واردات کرتے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 415256

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415256/لوئر-کرم-سکیورٹی-چیک-پوسٹ-پر-حملہ-ایک-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org