QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے منگل باغ کا بیٹا اور شدت پسند کمانڈر ہلاک

18 Oct 2014 19:32

اسلام ٹائمز: پولیٹیکل حکام کے مطابق باڑہ کے علاقے سپاہ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر اسلام کے امیر منگل باغ کا بیٹا اسرافیل ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے منگل باغ کے بیٹے اسرافیل سمیت 2 شدت پسند ہلاک ہوگئے، پولیٹیکل حکام کے مطابق باڑہ کے علاقے سپاہ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر اسلام کے امیر منگل باغ کا بیٹا اسرافیل ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والا دوسرا شخص کالعدم لشکر اسلام کا اہم کمانڈر تھا۔ واضح رہے کہ خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑہ میں دہشتگردوں کیخلاف ’’خیبر ون‘‘ آپریشن جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 415268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415268/خیبر-ایجنسی-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-منگل-باغ-کا-بیٹا-اور-شدت-پسند-کمانڈر-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org