0
Saturday 18 Oct 2014 21:07

آغا علی کی سربراہی میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کی سیکرٹری خوراک سے ملاقات

آغا علی کی سربراہی میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کی سیکرٹری خوراک سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ گندم کا بحران مصنوعی ہے، حکومت اور انتظامی مشنری کی ناکامی اور نااہلی کے سبب پیدا ہو رہا ہے، انتظامیہ فوری طور پر اس بحران کے خاتمہ کے لئے اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے عوامی ایکشن کمیٹی کے ایک وفد کے ہمراہ سیکرٹری خوراک اور کمشنر بلتستان سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ گندم کوٹہ کے مطابق بروقت ترسیل اور کم از کم چھے مہینے کا سٹاک کو یقینی بنایا جائے اور ساتھ ہی ساتھ دور دراز کے علاقوں میں سردیوں کی آمد سے اور روڈ کی بندش سے قبل سٹاک فراہم کیا جانا ضروری ہے۔ مزید یہ کہ فلور ملز کو بروقت اور کو ٹہ بڑھا کر گندم فراہم کیا جائے تاکہ عوام کو کسی مشکل کے بغیر سیلز پوانٹس پر مل سکے، محرم الحرام کے تبرکات کے لئے معیاری آٹے کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا اسوقت جو گندم دی جا رہی ہے وہ غیر معیاری اور وزن میں کم ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری خوراک نے ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کمشنر اسکردو کو ہدایت جاری کی کہ جو گندم اور آٹا فراہم کیا جا رہا ہے ان کے سامپل لے کر ان کے معیار کا جائزہ بھی لیں۔
خبر کا کوڈ : 415278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش