QR CodeQR Code

مذہبی شخصیات پر کالعدم تنظیموں کے حملوں کا خدشہ

18 Oct 2014 22:05

اسلام ٹائمز: ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کیے گئے مراسلہ میں سیکورٹی انتظامات کے متعلق ضلعی و پولیس سربراہان سے عملدرآمد کی رپورٹ تین دن کے اندر طلب کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سرگودھا ریجن کے ڈپٹی سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے سرگودہا، بھکر، میانوالی اور خوشاب کے چاروں اضلاع کے  ڈی سی اوز کو جاری مراسلہ میں حساس ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کے تناظر میں محرم کے دوران بھی مذہبی شخصیات پر ممکنہ طور پر حملے متوقع ہیں۔ کالعدم تنظیموں کی طرف سے پلاننگ کی اطلاعات کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذہبی شخصیات کی آمدورفت کو محدود کرنے کے علاوہ ان کی سکیورٹی کو سخت کر دیا جائے۔ مذہبی رہنماوں کو درپیش خطروں کی وجہ سے سیکورٹی انتظامات کے متعلق ضلعی و پولیس سربراہان سے عملدرآمد کی رپورٹ تین دن کے اندر طلب کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 415286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415286/مذہبی-شخصیات-پر-کالعدم-تنظیموں-کے-حملوں-کا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org