QR CodeQR Code

پاکستان بھر میں شیعہ سنی اتحاد و وحدت تکفیریوں کے منہ پر طمانچہ ہے، علامہ فرقان حیدر عابدی

19 Oct 2014 04:15

اسلام ٹائمز: کراچی میں شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب میں معروف شیعہ عالم دین نے کہا کہ عاشقان حسینیت غدیر کا علم عصر حاضر کی کربلا میں بھی بلند کرتے ہوئے یزیدیت و تکفیریت کو ناکام بناتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف شیعہ ذاکر علامہ فرقان حیدر عابدی نے کہا ہے کہ آج تکفیری دہشتگرد عناصر حکومتی سرپرستی میں کراچی سمیت پاکستان بھر میں عاشقان ولایت کا خون بہا رہے ہیں، تاکہ انہیں ذکر اہلبیت سے روکا جائے، لیکن لبیک یاحسین کے نعرے کے ساتھ کل بھی عاشقان حیدر کرار نے یزیدیت کو ناکام بنایا تھا، آج بھی ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے، پاکستان بھر میں شیعہ سنی اتحاد تکفیریوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ امروہہ گراونڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ فرقان حیدر عابدی نے کہا کہ ہم خانوادگان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے عزیزوں کی قربانی پیش کرکے غدیر و کربلا کے علم کو بلند رکھا اور یزیدیت کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا۔ انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کو شہدائے راہ ولایت کانفرنس میں شیعہ سنی علما و شخصیات کو جمع کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ آمدہ محرم کے موقع پر شیعہ سنی اتحاد کا مظہر یہ عوامی اجتماع پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی تمام سازشوں کی موت ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی گولیاں ختم ہوجائیں گی، لیکن عاشقان مولا علی کے سینے کم نہیں ہونگے، ہم غدیر کا علم عصر حاضر کی کربلا میں بھی بلند کرتے ہوئے یزیدیت و تکفیریت کو ناکام بناتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ سنی اتحاد و وحدت نے تکفیریوں کے تنہا کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 415314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415314/پاکستان-بھر-میں-شیعہ-سنی-اتحاد-وحدت-تکفیریوں-کے-منہ-پر-طمانچہ-ہے-علامہ-فرقان-حیدر-عابدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org