QR CodeQR Code

سنی شیعہ اتحاد و وحدت کے ذریعے امریکی اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنا دینگے، علامہ مختار امامی

19 Oct 2014 05:34

اسلام ٹائمز: کراچی میں شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ماضی کی طرح آج بھی عاشقان علی و حسین (ع) پاکستان میں تکفیری دہشتگرد عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ ہم شہدائے راہ ولایت کانفرنس میں شریک اہلسنت علمائے کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اس کانفرنس میں شیعہ سنی اتحاد کا عملی مظاہرہ کرکے حکومتی سرپرستی میں تکفیری دہشتگردوں کی فرقہ وارت پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ امروہہ گراونڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مختار امامی نے کہا کہ شیعہ سنی اتحاد کا مظہر شہدائے راہ ولایت کانفرنس تکفیری دہشتگرد عناصر اور انکے سیاسی و مذہبی سرپرستوں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح آج بھی عاشقان علی و حسین (ع) وطن عزیز پاکستان میں سنی شیعہ محب وطن عوام اپنے اتحاد و وحدت کے ذریعے شیطان بزرگ امریکا اور اسرائیل کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دینگے اور انکے نمک خوار ایجنٹ تکفیری دہشتگرد عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔


خبر کا کوڈ: 415317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415317/سنی-شیعہ-اتحاد-وحدت-کے-ذریعے-امریکی-اسرائیلی-سازشوں-کو-ناکام-بنا-دینگے-علامہ-مختار-امامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org