QR CodeQR Code

لاہور جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا، دھرنا ختم نہیں کر رہے، ڈاکٹر رحیق عباسی

19 Oct 2014 08:44

اسلام ٹائمز: مینار پاکستان گراونڈ میں جلسہ کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے صدر کا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ میں 75 ہزار کرسیاں لگادی ہیں، جن کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی کا کہنا ہے کہ آج کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا، دھرنا ختم نہیں کر رہے، ہمارا ایجنڈا تحریک انصاف سے متصادم نہیں۔ مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے رحیق عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری صبح 9 بجے اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوںگے، ان کا کہنا تھا کہ لاہور کا جلسہ ثابت کر دے گا کہ فیصل آباد کی طرح زندہ دلان لاہور نے بھی انقلاب کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے۔ مینار پاکستان پر آج کا جلسہ نئی تاریخ رقم کریگا اور قوم ایک بار پھر 23 مارچ 1940ء کا نظارہ دیکھے گی۔ ان کا کہنا تھا جلسہ گاہ میں 75 ہزار کرسیاں لگا دی ہیں، جن کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔ رحیق عباسی نے کہا کہ دھرنا ختم نہیں کیا جا رہا، طاہر القادری دھرنے سے آئیں گے اور اسی طرح واپس جائیں گے، جیسے فیصل آباد سے واپس گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 415323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415323/لاہور-جلسہ-نئی-تاریخ-رقم-کرے-گا-دھرنا-ختم-نہیں-کر-رہے-ڈاکٹر-رحیق-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org