QR CodeQR Code

علامہ طاہرالقادری آج مینار پاکستان کے سائے تلے میدان سجائیں گے، لاکھوں افراد کی شرکت کا دعویٰ

19 Oct 2014 09:09

اسلام ٹائمز: پی اے ٹی انتظامیہ نے شرکاء کے لئے پنڈال میں ستر ہزار کُرسیوں کا انتظام کر لیا اور کہا یہ جا رہا ہے کہ ایک لاکھ کرسیاں لگائی جائیں گی، عوتوں اور مردوں کیلئے الگ الگ بیٹھنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک اپنی اتحادی جماعتوں کے ہمراہ آج مینار پاکستان لاہور میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ جلسے کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے عوامی تحریک کے منتظمین تعاون نہیں کر رہے، جس کے باعث انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ دھرنوں اور جلسوں نے ملک میں سیاسی میدان کو خوب گرما رکھا ہے، تحریک انصاف کے بعد اب عوامی تحریک بھی مینار پاکستان پر اپنا شو سجائے گی۔ پاکستان عوامی تحریک انتظامیہ نے شرکاء کے لئے پنڈال میں ستر ہزار کُرسیوں کا انتظام کر لیا اور کہا یہ جا رہا ہے کہ ایک لاکھ کرسیاں لگائی جائیں گی، عوتوں اور مردوں کے لیے الگ الگ بیٹھنے کے انتظامات کئے گئے ہیں، جبکہ ایک ہی اسٹیج لگایا گیا ہے، جلسہ گاہ میں عوامی تحریک کے چار ہزار سے زائد رضا کار سکیورٹی کی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔ دوسری جانب پولیس نے عوامی تحریک کی جانب سے عدم تعاون کا شکوہ کیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ انیس اکتوبر کا جلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، اور لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 415327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415327/علامہ-طاہرالقادری-ا-ج-مینار-پاکستان-کے-سائے-تلے-میدان-سجائیں-گے-لاکھوں-افراد-کی-شرکت-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org