0
Sunday 19 Oct 2014 14:50

رضوان جعفر آئی ایس او ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے صدر منتخب

رضوان جعفر آئی ایس او ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، ڈیرہ غازی کا 28 واں ڈویژنل کنونشن، وڈانی امام بارگاہ ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں یونٹس کے مسئولین، مرکزی نمائندہ اور ادارہ تربیت المہدی عج کے مولانا اسد عباس نقوی نے شرکت کی۔ ووٹنگ کے ذریعے رضوان جعفر کو  نئے سال کے لیے ڈویژنل صدر منتخب کر لیا گیا۔ مرکزی نمائندہ، سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات تجمل حسین نقوی امامیہ طلبہ کے نو منتخب میر کارواں سے ذمہ داری کا حلف لیا۔ آئی ایس او ڈیرہ غازی ڈویژن کے کنونشن کے اختتام پر، شرکا کنونشن نے شہدا کی قبور پر حاضری دی۔
خبر کا کوڈ : 415339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش