0
Sunday 24 Oct 2010 14:16

ایران کی افغانستان میں وفاداریاں خریدنے کی کوشش،امریکی اخبار کا الزام

ایران کی افغانستان میں وفاداریاں خریدنے کی کوشش،امریکی اخبار کا الزام
نیویارک:جنگ نیوز کے مطابق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے افغانستان کی وفاداریاں حاصل کرنے کیلئے افغان صدر حامد کرزئی کو کروڑوں یوروز دئیے ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مغربی و افغان حکام کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور نیٹو کے خلاف افغانستان کی وفاداریاں حاصل کرنے کیلئے ایران نے افغان صدر حامد کرزئی کو یورپی کرنسی یوروز کے بیگ دئیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ بیگ افغان صدر کے دورہ ایران کے وقت طیارے میں حامد کرزئی کے مشیر داؤد زئی کو کابل میں ایرانی سفیر فدا حسین مالکی نے دئیے۔اخبار کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے یہ رقم ارکان افغان پارلیمنٹ کی وفاداریاں خریدنے کیلئے استعمال کیں۔رپورٹ کے مطابق ایران افغانستان میں امریکا اور نیٹو کو ناکام دیکھنا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 41536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش