0
Sunday 19 Oct 2014 20:05
اختلافات کی خبریں بےبنیاد ہیں، چوہدری شجاعت

نظام کسی بھی وقت گر جائیگا اور انقلاب کا جھنڈا لہرائے گا، طاہرالقادری

نظام کسی بھی وقت گر جائیگا اور انقلاب کا جھنڈا لہرائے گا، طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کا لاہور میں میدان سج گیا ہے جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد مینار پاکستان گراؤنڈ میں موجود ہے۔
عوامی تحریک کے قائد طاہراالقادری نے کسی بھی وقت نظام گرنے کی پیشگوئی کردی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ لاہور کا جلسہ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ہے، انقلاب کا جھنڈا جلد لہرائے گا۔
جلسہ گاہ میں کارکنوں کی بہت بڑی تعداد پارٹی جھنڈے اٹھائے، نعرے لگاتی جلسے میں پہنچ گئی ہے۔ جلسے میں خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد موجود ہے جن کے بیٹھنے کیلئے علیحدہ انتظام کیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں ہرطرف پی اے ٹی کے پرچموں اور ذیلی تنظیموں کے جھنڈوں کی بہار آئی ہوئی ہے جس پر پی اے ٹی قیادت کا کہنا ہے وہ دکھانا چاہتے ہیں کہ انقلاب کا پیغام شہر شہر پہنچ چکا ہے۔

تاریخی گراؤنڈ میں طاہر القادری کی تصاویر اور انقلابی نعروں سے وسیع اسٹیج سجایا گیا ہے اور شرکاء کے بیٹھنے کیلئے ستر ہزار سے زیادہ کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ مینار پاکستان میں جلسے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا قافلہ منزل کی جانب رواں دواں ہے، میڈیا سے خصوصی بات چیت میں پی اے ٹی سربراہ نے لاہور جلسے میں ریکارڈ ٹوٹنے کی پیشگوئی کی اور ساتھ ہی دھرنے میں واپس جا کر جشن فتح منانے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب کا وقت قریب ہے، نظام کسی بھی وقت گر جائے گا اور انقلاب کا جھنڈا لہرائے گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مینار پاکستان کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا، دھرنے صرف وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفے کی صورت میں ختم ہو سکتے ہیں۔ لاہور سے جاری ایک بیان میں مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ دھرنوں سے حکومت پریشان ہے، جلد ختم ہو جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل پر نہیں مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ خواہش ہے کہ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہوں، حکومت اور طاہرالقادری کے درمیان مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے جلسے میں شرکت کرینگے، اختلافات کی خبریں بےبنیاد ہیں۔ جلسوں کے حق میں ہیں، قاف لیگ بھی جلسے کریگی۔
خبر کا کوڈ : 415408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش